ہوٹل کے کمرے سے جوڑے کی ملی لاش ، پھیلی سنسنی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Muzaffarpur  (Bihar)   on  08-February-2021

مظفر پور: مظفر پور شہر کے اگھوریا بازار واقع ایک ہوٹل میں ایک جوڑے کی لاش ملنے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ دونوںکے سر میں گولی لگی تھی ۔موقع سے ایک پسٹل بھی برآمد کیا گیا تھا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ ٹائون ڈی ایس پی نے لاشوں کو قبضے میںلیکر جانچ میں مصروف ہو گئے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق بتایا جا رہا ہے ہوٹل سنٹرل پارک کے روم نمبر 301 میں ایک جوڑا اتوار کی شام قریب 7 بجے پہنچے تھے ۔ سوموار کو دن کے 12 بجے کے بعد بھی جب کمرےسے کوئی باہر نہیں آیا تو ہوٹل کا اسٹاف وہاں پہنچا وہاں کمرے کا دروازہ اندر سے بند ملا کافی آواز دینے کے بعد بھی جب دروازہ نہیں کھلا تو اسنے پولس کو اطلاع دی ۔ موقع پر پہنچی پولس نے جب درواز ہ کھو لا تو دیکھا کو دونوں کمرے میں مردہ پڑے تھے ۔ انکے سر میں گولی لگی تھی ۔