Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Ranchi) on 15-February-2021
جمشید پور: جوبلی پارک گول چکر سے بنگال کلب گول چکر تک کی سڑک اور سرکٹ ہائوس گول چکر سے سناری ، کاگل نگر جانے والی سڑک کے لنک روڈ گول چکر تک چوڑا کرنے کا کام چل رہا ہے ۔ یو م بانی (3مارچ) تک اس سڑکوں کا کام پورا نے کی بات کہی جا رہی ہے ۔ سرکٹ ہائوس کے کنارے کی سڑک کا چورا کرنے کا کام اس طرح کیا جا رہا ہے ، جس میں ایک بھی پیڑ کو نقصان نہ پہنچے ۔ واضح رہے کہ ٹاٹا اسٹیل (جسکو ) شہر کی خاص سڑکوں کو وسیع کرنے ،چوڑا کرنے ، اس کے کنارے پودا لگانے کا کام گزشتہ کچھ برسو سے کر رہی ہے ۔ ان میں کئی سڑکوں کا چوڑا کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ جب کہ کچھ باقی ہے ۔ جمشید جی نو شیرواں ٹاٹا کی یوم سالگرہ اور یوم بانی کو لیکر اس دفعہ جوبلی پارک بھلے ہی نہ کھولے لیکن اس دن شہر کی سجاوٹ اور رونق اسی طرح دیکھنے کو ملے گی ۔