اب ڈرائیونگ لائسنس سے جڑے کام کے لئے پریشانی نہیں

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  19-February-2021

جمشید پور:  مرکزی سرکار آر ٹی او کے تمام کاغذات کو آن لائن کرنے جا رہی ہے ، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کوشش کر رہی ہے کہ لائسنس ریونیول ، ڈپلوکیٹ لائسنس ، آیڈریس تبدیلی اور آر سی بنوانے کے لئے اب لوگوں کو دفتر نا آنا پڑے ،گھر بیٹھے ہی لوگوں کو یہ ڈیکو منٹس اپلوڈ کرنے کی مراعات ملے آن لائن سسٹم کے بعد صرف ڈرئیونگ ٹیسٹ اور فٹنس کے لئے ہی لوگوں کو آر سی او آنا ہو گا ۔ ساتھ ہی اب وی آئی پی نمبر کے رجسٹریشن کا پروسیس بھی آن لائن کر دیا گیا ہے ۔