ادھیرہ ٹییم نے ماری بازی،مین آف دی میچ بنے اُجوال

Taasir  Urdu  News  Network  |  Thakurganj  (Bihar)   on  08-February-2021

ٹھاکرگنج: ٹھاکرگنج کے تاریخی گاندھی میدان میں ٹھاکرگنج کرکٹ کلب کے زیر اہتمام نیو ایئر چیلنجر کرکٹ ٹرافی کا تیسرا کوارٹرفائنل ناک آؤٹ میچ سوموار کے دن جئے بجاز الیون ٹھاکرگنج اور ادھیرہ کرکٹ کلب ٹھاکرگنج کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کی شروعات ہندوستان کے قومی ترانہ سے ہوئی۔ جس کے بعد جئے ہو بجاز کی ٹیم نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیا۔ اور ادھیرہ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ادھیرہ ٹیم نے تمام وکٹیں گنوا دیئے اور 18.2اوور ز میں 199رنز بنائے۔ ادھیرہ ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے راجا نے 21گیندوں میں 50رنز، سندیپ نے 16گیندوں میں 39رنز،ڈونیال نے بیس گیندوں میں 34رنز بنائے۔ جئے ہو کی طرف سے بولنگ کر تے ہوئے بشنو نے 4، انیل نے 3وکٹیں لیں۔ اور جئے ہو بجاز کو 200رنز کا ٹارگیٹ دی۔بجاز جئے ہو ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے سونو نے سنگھ نے 17گیندوں میں 68رنز،اور مناّ نے 34گیندوں میں 37رنز بنائے، اور تمام وکٹیں گنوا کر 17.1اوورز میں 154رنز ہی بنائے۔ کی اور سے بولنگ کرتے ہوئے اُجوال نے 4وکٹیں حاصل کئے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ وہیں ڈونیال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں امپائر کی حیثیت سے شانتنو منڈل اور بتٹّو ساہ رہیں۔ تھرڈ امپائر امیرجیت چودھری اور میچ ریفری کا کرادار روہت جیسوال نے ادا کیا۔ کمنٹیٹر کا کردار جے دیپ بینرجی،سدھیر مہاراج،راہل مشرا نے نبھایا۔سکورر روشن ساہ،راجو رائے،وشال چودھری، راجنارائن سنگھ نے کردار ادا کیا۔ میچ کو کامیاب کرنے کیلئے ٹی سی سی صدر کنہیالال مہتو، سکیریٹری جہانگیر عالم،سنجوجک امیت کمار سنہا،سانتنو منڈل،راکیش سریواستو، اروند جھا، روہت جیسوال، امرجیت چودھری،اندرجیت چودھری، درگا، سورج،سنجیو جھا، پریم چودھری وغیرہ موجود تھے۔