اردو پرائمری اسکول وارث کالونی میں تعلیمی کمیٹی کی میٹنگ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  20-February-2021

جمشید پور: اردو پرائمری اسکول وارث کالونی مانگو کے کمپس میں اسکول سے متعلق کمیٹی کے ارکان کی ٹرینگ کی گئی ۔ جھارکھنڈ ایجوکیشن پروجیکٹ کے ذریعہ تعلیمی شعبہ کے سی آر بی اس موقع پر موجود ہوئیں ، میٹنگ میں کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مانگو نگر نگم کے برانڈ ایمبیسڈر مختار عالم خاں نے آئے ہوئے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کے لاک ڈائون کے بعد جب اسکول کھولا جائے گا تب آپ کے اپر بہت بڑی ذمہ داری ہو گی ۔ کہ جو بچے اس دورا میں پیچھے رہ گئے ہیں انہیں اسکول سے جوڑنے کی کوشش کر نی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کے جن بچوں کے پاس آدھا ر کارڈ یا پیدائش سرٹیفیکٹ نہیں ہو نے کی وجہ سے اسکول کے داخلہ میں مشکلات ہو رہی ہے ۔ان کو جلد سے جلد شعبہ سے رابطہ کر کے ان سب کاغذات کو مہیا کرایا جائے گا ، اس میٹنگ میں خاص تعلیمی کمیٹی کے ارکان کے اسکول کے تئین کام پر زور دیا گیا ۔اسی سلسلہ میں پروجیکٹ کے ذریعہ کمیٹی کے ارکان کو جانکاری دی گئی ۔ میٹنگ میںاسکول کی پرنسپل مہر جہاں ، محمد آزاد ، اور طاہر حسین بھی موجود تھے ۔