اکشے کمار کی آنے والی فلم اترنگی رے 6 اگست کو ریلیزہوگی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Mumbai  (Maharashtra)   on  20-February-2021

ممبئی: اکشے کمار کی آنے والی فلم ‘ اترنگی رے ‘ جلد ہی شائقین کے سامنے ہوگی۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ سارہ علی خان اور ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار دھنوش مرکزی کردارمیں ہیں۔ حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیاہے۔ فلمی تبصرہ کار ترن آدرش نے ٹویٹر پر بریفنگ دیتے ہوئے لکھا ہے، اکشے کمار ، ددھنوش اور سارہ علی خان کی ‘ اترنگی رے کی ریلیز کی تاریخ طے ہوگئی ہے۔ فلم 6 اگست 2021 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے ہدایتکار آنند ایل رائے ہیں۔ فلم بھوشن کمار کی ٹی سیریز پیش کرے گی۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ اترنگی رے ‘ ایک رومانٹک ڈرامہ فلم ہے۔ اس کی کہانی دو ہندوستانی ثقافتوں کا مرکب ہے۔ فلم میں سارہ علی خان ڈبل رول میں ہیں اور فلم میں اکشے اور دھنوش دونوں سے رومانس کرتے نظر آئیں گی۔ اے آر رحمن کی موسیقی کی سجی اس فلم کی کہانی ، ہمانشو شرما نے لکھی ہے۔ فلم 6 اگست 2021 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔