ایشانت شرما 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ہندوستان کے تیزگیندباز

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  24-February-2021

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ایشانت شرما 32 سال کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلاجبکہ انہوں نے 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور اس وقت ان کی عمر صرف 18 سال تھی ،یعنی ان 14 سالوں میں انہوں نے 100 ٹیسٹ میچوں کا سفر کیا جو خاص اور حیرت انگیز ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ 100 ٹیسٹ میچ تین ہندوستانی کپتانوں کے ماتحت کھیلا ہے۔ 18 سال کی عمر میں جب ایشانت شرما نے 2007 میں پہلی بار بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبو کیا تھا تو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہل دراوڑتھے ، یعنی انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ دراوڈ کی کپتانی میں کھیلا تھا۔ 2007 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبو کے بعد ایشانت شرما کا کرکٹ سفر آگے بڑھا اور وہ 50 ٹیسٹ کے سنگ میل کو بھی پہنچا اور انہوں نے 2013 میں ٹیم کے اس وقت کے ٹیسٹ کپتان ایم ایس دھونی کی قیادت میں موہالی میں کھیلا تھا۔ ایشانت شرما نے اس میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم انڈیا نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔اب ایشانت شرما نے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ کے اعداد و شمار کو عبورکرلیا۔ ایشانت شرما کپل دیو کے بعد 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دوسرے ہندوستانی فاسٹ باولربن گئے۔ مجموعی طور پر وہ 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ہندوستان کے 11 ویں کھلاڑی بن گئے اور سنیل گواسکر نے ہندوستان کے لئے یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔