ایل آئی سی آف انڈیا نے نئی اسکیم جیوتی شروع کی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna  (Bihar)   on  23-February-2021

پٹنہ: ایل آئی سی کی نئی اسکیم بیمہ جیوتی ایک نان لنکڈ ذاتی اور بچت اسکیم ہے جو تحفظ اور بجٹ کا دلکش احساس کراتی ہے ۔ یہ اسکیم پالیسی مدت کے دوران پالیسی ہولڈر کی موت ہونےپر کنبہ کو مالی امداد مہیا کرائے گی اور میچوریٹی پر گارنٹیڈ ایک مشت رقم کی ادائیگی کی جائے گی ۔ اسے ایجنٹ اور دیگر توسط سے آف لائن اور آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے ۔ اس اسکیم میں ہر پالیسی کے آخر میں 50روپئے فی ہزار اصل بیمہ رقم کی شرح سے گارنٹیڈ اضافی پالیسی سے جوڑا جائے گا ۔ رسک کی شروعات کی تاریخ کے بعد پالیسی کی مدت کے دوران موت ہونے پر بیمہ رقم اور پالیسی کی رقم کی شرطوں کے مطابق رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔ میچوریٹی کی مقررہ تاریخ پر پالیسی ہولڈر کے زندہ رہنے پر بشرطیکہ پالیسی چالو پوزیشن میں ہو میچوریٹی پر بیمہ رقم گارنٹیڈ اضافہ کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔ اسکیم کچھ شرطوں کے تحت قسطوں میں،موت ؍میچوریٹی کا فائدہ حاصل کرنے کا متبادل بھی پیش کرتی ہے ۔ اس اسکیم میں کم از کم بیمہ ایک لاکھ ہے ۔ اور کوئی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں ہے ۔