ایک ہی خاندان کے 5 افراد کادرناک قتل

Taasir  Urdu  News  Network  |  Ranchi  (Jharkhand)   on  24-February-2021

رانچی : جھارکھنڈ کے ضلع گملا کے کامڈارا کے پہاڑگاوں میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو ٹانگی مار کر ہلاک کرنے کا معاملہ بدھ کے روز سامنے آیاہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو مرد کے علاوہ ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ہلاکت کی وجہ باہمی تنازعہ بتایا جارہا ہے۔یہ واقعہ منگل کی دیررات کا ہے۔ تاہم ، پولیس کو بدھ کی صبح اس کے بارے میں پتہ چلا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ گملا کے ایس پی ہردیپ پی جناردھن نے بتایا کہ یہ قتل باہمی تنازعہ میں ہوا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔