بنگال سمیت 5 ریاستوں میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  26-February-2021

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کی دہلی واقع وگیان بھون میں پریس کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔ اس دوران پانچ ریاستوں کے لئے ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج 2 مئی کو سامنے آئیں گے۔ الیکشن کمیشن کے افسر چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر اقتدار ریاست میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ گھر گھر انتخابی تشہیر کے لئے 5 لوگوں کے ساتھ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ان انتخابات میں نامزدگی کا عمل آن لائن بھی ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے دوران کئی ملازم اور افسر تو کوویڈ19 انفیکشن کی چپیٹ میں آئے۔ ٹھیک ہوئے اور پھر انتخابی ڈیوٹی نبھائی۔ ہم نے ایسے کئی کورونا بہادروں کو صدر جمہوریہ ایوارڈ دلایا، ان کا احترام کیا۔سنیل اروڑہ نے کہا کہ گراونڈ فلور سبھی ووٹنگ مراکز ہوں گے۔ ریلی کے لئے ووٹنگ طے ہوگی۔ سیکورٹی اہلکار ایڈوانس ہی بھیجے جا رہے ہیں۔ صرف بنگال ہی نہیں نہیں بلکہ سبھی پانچ ریاستوں میں بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے دوران ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ گھر گھر انتخابی تشہیر کے لئے 5 لوگوں کے ساتھ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ان انتخابات میں نامزدگی کا عمل آن لائن بھی ہوگا۔مغربی بنگال میں ابھی ترنمول کانگریس کی حکومت ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں ٹی ایم سی کو 211 سیٹیں ملی تھیں۔ لیفٹ اور کانگریس کا اتحاد 76 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ اس بار ریاست میں پوری طاقت جھونک رہی بی جے پی محض 3 سیٹیں نکال پائی تھی۔ دیگر کے کھاتے میں 4 سیٹیں آئی تھیں۔آسام میں گزشتہ بار یعنی 2016 میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔ اسے 86 سیٹیں ملی تھیں۔ کانگریس کو 26 اور اے آئی ڈی یو ایف کو 13 سیٹیں ملی تھیں۔ دیگر کے پاس ایک سیٹ تھی۔