بھاجپا اقلیتی مورچہ کے ریاستی سکریٹری کا یک روزہ دورہ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Sitamadhi  (Bihar)   on  08-February-2021

سیتا مڑھی: 4 فروری 2021 کو بھاجپا اقلیتی مورچہ کے ریا ستی سکریٹر ی بشمول مہیلا مورچہ کی ضلع میڈیا انچارج نے بھاجپا اقلیتی مورچہ کے قومی صد ر حاجی جمال صدیقی کے تین روزہ بہار دورہ کے دوران عرضداشت سو نپتے ہوئے سیتا مڑھی کے اقلیتی طبقہ کے مسائل سے واقف کر واتے ہوئے ضلع کمیٹی معمول کے مطابق چلانے اورا قلیتی طبقہ کو بھاجپا کے تئیں بیدار کر نے جیسے کئی مدعوں پر روشنی ڈالی ۔ اس سلسلے میں عرضداشت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھاجپا اقلیتی مورچہ کے ریاستی سکریٹری طفیل خان قادری اورریاستی جنرل سکریٹری یک روزہ دورہ مورخہ 7-02-2021 کو ضلع کا دوراہ کر اقلیتی طبقہ اور کئی کار کنان و عہدیداران سے مل کر حالات کا جائزہ لیا ۔ اور میری رہائش گاہ پر منعقد اجلاس کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھاجپا ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو سب کا ساتھ سب کا ویکاس کے نعرے پر کام کر رہی ہے اور اقلیتیوں کی فلاح کیلئےہر ممکن کوشش اور منصوبے نافذکر رہی ہے ۔ہنر منصوبہ ،پڑھا ئو منصوبہ کے ساتھ مختلف منصوبوں کا فائدہ ملک کی اقلیتوںکو مساوی طور پر حاصل ہو رہے ہیں ۔