بہتر کارکردگی پر این وائی کے نے اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا

Taasir  Urdu  News  Network  |  Ararya  (Bihar)   on  20-February-2021

ارریہ: حکومت ہند کے یوا پروگرام اور کھیل منسٹری کی ضلع اکائی نہرو یوا کیند ر ارریہ نے کل ہفتہ کے روز قومی شاہراہ 57 اور تعلیمی و سی بی اسی ای سے افیلیٹیڈ اسکول السبیل اکیڈمی کے نزدیک واقع “بائیو ڈائیورسیٹی پارک” کسیارگاؤں میں قومی نوجوانوں کے عملہ کاروں کے ساتھ ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کرم ویر کمار نے تمام عملہ کاروں کو ان کی بہتر کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کیں اور انہوں نے نوجوان کارکنان کے دو سال کے کاموں کو قابلِ تحسین اور لائق ستائش بتاتے ہوئے کہاکہ چاہے یہ کلب کی تشکیل کی بات ہو یا سوچھ بھارت مہم، کیچ دی رین بیداری مہم ہو یا بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم یا خواتین کی خود انحصاری بیداری منصوبہ ہو سب منصوبے کے کام لائق تحسین اور قابلِ ستائش ہیں۔ واضح رہے کہ تمام ورکنگ اہلکاروں کی دو سالہ کام کا عرصہ مارچ میں ختم ہونے جارہا ہے ، اس طرح سے ضلعی یوتھ آفیسر نے تمام نوجوانوں کو ملک کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے اور ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی اپیل کی۔ دو قومی نوجوان کارکنوں کو اپنے مہم میں بہتر کام کرنے پر سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔جوکی ہاٹ کی لکشمی کماری اور رانی گنج کے میتھلیش کمار کو توصیفی اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے ساتھ ہی نو بلاکوں میں سے پلا سی بلاک کے بہتر کام کے اعتراف میں دونوں قومی یوتھ اہلکاروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ قومی سطح پر ارریہ کا نام روشن کرنے والے دھیرج پانڈے کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سدھانشو کمار، نہرو یوا کیندر کے انسٹرکٹر قمر معصوم اور رام کمار سمیت دیگر قومی یوتھ اہلکاروں میں منیشا کماری، پریتی کماری، اسمریتی کماری، روبیتا کماری، سپنا کماری اور ہیمنت کمار وغیرہ موجود تھے_