دن دہاڑے جرائم پیشوں نےگھر میں گھس کر ماری گولی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)   on  10-February-2021

سمستی پور:  سمستی پور میں بے لگام ہوچکے جرائم پیشہ افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو گولی ماردی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔مققامی۔ وگوں کی مدد سے زخمی کو علاج ک لئے ایک نجی کلینک میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ معاملہ مفصل تھانہ حلقہ کے موہن پور برہم استھان کا بتایا گیا ہے جہاں آج قریب نصف درجن اسلحہ بردار جرائم پیشہ افراد اودئے شنکر پرساد کے گھر میں داخل ہوگئے اور اسے گولی مارنے کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔گولی کی آواز سنکر جمع ہوئے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے اسے علاج کے لئے شہر کے ایک نجی کلینک میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک بتایا گیا ہے ۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ صدر وکرم آچاریہ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی چھان بین کی۔اس ضمن میں پوچھے جانے پر مفصل تھانہ صدر وکرم آچاریہ نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس میں ملوث جرائم پیشوں کی نشاندہی میں جٹ گئی ہے اور جلد ہی اس میں ملوث سبھی جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔دوسری طرف ضلع میں لگاتار ہو رہے جرائم کے واردات سے پولیس کے تئیں لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں اور دن دہاڑے بے خوف ہوکر جرائم کے سنگین واردات کو انجام دے رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ پولیس جرائم پیشوں کے سامنے گٹھگنے ٹیک دیا ہے جس سے یہاں کے لوگ خود ودہشت کے سائے میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔