سابق مکھیا کا سرےعام گولی مار کر قتل

Taasir  Urdu  News  Network  |  Begusarai  (Bihar)   on  17-February-2021

بیگوسرائے:  ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں بے خوف بدمعاشوں نے وشنوپور پنچایت کے سابق مکھیا گنیش پودار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پورا معاملہ ناؤ کوٹھی تھانہ حلقہ کے دیوپورا سید پور روڈ کا بتایاجاتا ہے جہاں وشنوپور پنچایت کے سابق مکھیا گنیش پودار سرسوتی پوجا کے شام میں دیوپورا سیدپور روڈ واقع اپنے گٹی بالو کے ڈیپو پر تھے۔ اسی وقت نامعلوم جرائم پیشوں نے اس پر گولی چلائی جس سے موقع پر ہی گنیش پودار کی موت ہو گئی۔ ان کی موت کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ ناؤ کوٹھی کی پولس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک قتل کے وجہ کا پتہ نہیں چلا تھا۔ کئی لوگ اس قتل کو سیاسی رنجش بھی بتا رہے ہیں۔ لیکن پولس کے ذریعہ جانچ کے بعد ہی اس کا خلاصہ ہو پائے گا۔