سڑک حادثوں کو روکنے کیلئے ضابطوں پر عمل ضروری: سی ایم

Taasir  Urdu  News  Network  |  Ranchi  (Jharkhand)   on  23-February-2021

رانچی:  سڑک حادثوں میں 18 سے 35 سال کے درمیان کے نوجوان اپنی جان گنوا رہے ہیں ۔ یہ فکر کی بات ہے۔ ہمیں اس پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور اس کا تدارک کرنا ہوگا۔ اوور اسپیڈ پر روک ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاستی سڑک تحفظ کاؤنسل کی میٹنگ میں پیش اعدادوشمار پر غوروخوض کے دوران مذکورہ باتیں کہیں ۔ ریاستی سڑک تحفظ کاؤنسل سے موصول اعدادوشمار کے مطابق، جھارکھنڈ میں سڑک تحفظ میں ہرروز اوسطاً 10 لوگ جان گنواتے ہیں ۔ جان گنوانے والوں میں سے 10 فیصد پیدل چلنے والے اور 7 فیصد سائکل سوار ہیں ۔ سال 2020 کی حالات پر غور کریں تو کل 4377 سڑک حادثے ہوئے ، جس میں 3303 لوگ زخمی ہوئے اور 3044 لوگوں نے جان گنوائی ہیں ۔ 92 فیصد حادثے صرف اوور اسپیڈ کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ دو فیصد نشے کی حالت میں ، غلط سمت میں گاڑی چلانے سے چار فیصد، گاڑی چلاتے وقت موبائل کا استعمال کرنے اور لال بتی کراس کرنے پر ایک فیصد لوگ حادثے کے شکار ہوئے ہیں ۔ سال 2020 میں سڑک حادثے کے معاملے میں کھونٹی پہلا، رانچی دوسرا اور گملا کا تیسرا مقام ہے، جبکہ گڈا، پاکڑ اور صاحب گنج میں سب سے کم سڑک حادثے ہوئے ہیں ۔ دو پہیہ گاڑی سے ہوئے سب سے زیادہ حادثے:وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایکسپریس – وے پر گاڑیوں کی رفتار کافی تیز ہوتی ہےاور سڑک حادثے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن سال 2020 میں صرف ایک فیصد حادثے ایکسپریس – وے پرہوئے ہیں ۔ قومی شاہراہ میں 39 فیصد، ریاستی ہائی وے پر 18 فیصد حادثے درج کئے گئے ۔ دیگر سڑکوں پر ہوئے علاقہ وار حادثوں کا تجزیہ کیا جائے تو رہائشی علاقے میں 24 (باقی ص:3پر)