سیبھ ہیومینیٹی کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)   on  23-February-2021

سمستی پور: سیبھ ہیومینیٹی کے زیر اہتمام آج شہر کے رام بابو چوک کے نزدیک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شہر معروف معالج ڈاکٹر سوملیندر مکھرجی نے خون عطیہ کرنے کے بعد لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لوگوں کو اسکے تئیں بیدار کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے کئی طرح کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اورجسم میں نئی توانائی پیدا ہوتی ہے اسلئے اس سے ڈریں نہیں اور بے خوف ہوکر خون عطیہ کریں۔وہیں تنظیم کے بانی وجئے کمار شرما نے کہا کہ سال2009 میںایک حاملہ خاتون کو چار یونٹ بلڈ کی ضرورت تھی اور اسے بلڈ نہیں مل رہا تھا تو ایسی صورت میں ہم چار بھائیوں نے اس حاملہ خاتون کو ایک۔ایک یونٹ خون عطیہ کیا اسکے بعد اس حاملہ خاتون کی جان بچ گئی۔اسکے بعد سے وہ لگاتار کیمپ لگاکر خون عطیہ کر رہے ہیں ۔کیمپ میں آفیہ خان،سابق پارشد منوج کمار جیسوال سمیت قریب پچاس لوگوں نے خون عطیہ کیا۔اس موقع پر کمل کشور،پارشد راہل کمار، وکرم کمار گپتا،پنکج کمار،سورج ساہ،سچیدانند ساہ،سونو گپتا،رنجیت سونی،امیت وشواس،وشوناتھ شرما،وینود شرما وغیرہ موجود تھے۔