شادی تقریب میں جم کر ہوئی فائرنگ ، دو نوجوان کو لگی گولی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Muzaffarpur  (Bihar)   on  22-February-2021

مظفر پور : ضلع کے پیئر تھانہ حلقہ کے مہیش پور میں اتوار کی دیر رات ایک شادی تقریب میں جم کر فائرنگ ہوئی جس میں دو نوجوانوں کو گولی لگ گئی ۔ دونوں زخمی نوجوان کو آناً فاناً میں ایک نجی اسپتا ل میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔پیئر تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے اور تقریب میں شامل لوگوں کے خلاف پولس مناسب کارروائی کرے گی۔ ضلع میں فائرنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ حال کے دنوں میں ضلع کے کانٹی تھانہ حلقہ میں بھی حکمراں پارٹی کے ایک لیڈر و مکھیا کے ذریعہ بھی ایک پروگرام کے دوران فائرنگ کی گئی تھی۔ اس کا بھی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلع پولس کے کپتان نے کہا تھا کہ ملزم چاہے کوئی بھی ہو پولس اپنا کام کرے گی۔ لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔