شراب کے ناجائز دھندے میں نابالغ بچوں کا ہو رہا ہے استعمال

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)   on  26-February-2021

سمستی پور: بہار میں پوری طرح سے شراب بندی کے باوجود بھی آئے دن بہار کے الگ۔الگ ضلعوں میں شراب کی بڑا۔بڑا کھیپ برآمد ہونے کی خبریں اخبار کی سرخیوں میں نظر آتا ہے۔حکومت لاکھ تدابیر کر لے لیکن شراب مافیا بھی شاطر کم نہیں ہے۔یہ کہا جائے تو بجا نہ ہوگا کہ تو ڈال۔ڈال میں پات۔پات،اب شراب مافیاوں نے اس دھندے میں نابالغ بچے اور بچیوں کا استعمال شروع کر دیا جو آسانی سے ہوم ڈیلیوری کر نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور پولیس کو اسکی بھنک تک نہیں لگ پاتا ہے۔سمستی پور میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے۔چھوٹے بچے اور بچیاں کس طرح شراب لیکر ہوم ڈیلیوری کے لئے نکلتی ہے۔وائرل ویڈیو کلیان پور تھانہ حلقہ کا بتایا جا رہا ہے۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب پورے بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہے تو کس طرح شراب کا بڑا کھیپ بہار کی سرحد میں داخل ہوتا ہے اور پھر کئی اضلاع کو پار کرتے ہوئے بہار کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جاتا ہے۔ایسا نہیں ہے کہ شراب کی برآمدگی نہیں ہو رہی ہے شراب برآمد بھی ہو رہے ہیں اور کاروباری پکرے بھی جارہے ہیں لیکن نہ تو شراب کی کھیپ آنا کم ہو رہا ہے اور نہ ہی اسکی فروختگی میں کمی آرہی ہے۔وائرل ویڈیو کےضمن میں پوچھے جانے صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کی جانکاری ملی ہے جسے کلیان پور تھانہ کو بھیج دیا گیا اور جانچ کر کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔