صدر اسپتال کے خاتون وارڈ میں حفاظتی انتظامات نا مکمل

Taasir  Urdu  News  Network  |  Siwan (Bihar)   on  18-February-2021

سیوان: صدر اسپتال کے خاتون وارڈ میں حفاظتی انتظامات نہیں کے برابر ہیں۔ ایک طرف جہاں گندگی لگی رہتی ہے وہیں خاتون وارڈ میں صاف صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ اس سے مریضوں کو انفیکشن کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ دوسری جانب نوزائیدہ بچوں کے چوری ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ کیوں کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔ اس وارڈ میں روزانہ دو درجن سے زیادہ حاملہ خواتین کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ خاتون اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اس وارڈ میں ممتا اور اے این ایم 24گھنٹے تعینات رہتی ہیں۔