عدالت کے حکم پر تجاو زات کاروں پر چلا بلڈوزر

Taasir  Urdu  News  Network  |  Betiya  (Bihar)   on  11-February-2021

بتیا:  میناٹانٹر بلاک کےتحت انر وا تھا نہ حلقہ کے دیو لیا گائوں میں عدالت کے حکم پر تجاو زات کو ہٹایا گیا ۔ تجا وزات ہٹانے کیلئے ہائی کورٹ کے ذریعہ حکم جاری کیا گیا تھا ۔ جس کی روشنی میں پر شتم پور تھانہ صدرکیلاش کمار ، مینا ٹانٹر بی ڈی اوراجکشو ر پر ساد شرما ،سی او کمار راجیو رنجن ، میناٹانٹر تھانہ صدر دھننجے کمار ،انر وا تھانہ صدر اجے کمار سنگھ کی موجود گی میں تجاوزات کو جے سی بی سے ہٹایا گیا ۔ سر کل افسر کمار راجیو رنجن نے بتایا کہ تجاوزات کو ہٹا کر عدالت کے حکم پر صدر فیصد عمل کیا گیا ہے ۔ساتھ ہی تجاوزات کاروں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ دوبارہ تجاوزات کرنے کی حالت میں سخت کارروائی کی جا ئیگی ۔