قتل معاملات میں چار گرفتار

Taasir  Urdu  News  Network  |  Thakurganj  (Bihar)   on  27-February-2021

مدھو بنی:  سریش رائے ولد آنجہانی سیتا رام رائے ساکن بٹھوہر ، تھانہ ہر لاکی ضلع مدھو بنی دہلی سے مورخہ 11-02-21کو سوتنترتا سینانی ٹرین سے اتر کر مدھو بنی اسٹیشن سے اپنے گھر جانے کیلئے نکلے تھے ۔ لیکن گھر نہیں پہنچے اس سلسلے میں ٹائون تھانہ مقدمہ نمبر 44/21مورخہ 15-02-21دفع 365آئی پی سی درج کیا گیا ہے ۔ مورخہ 17-02-21کو ٹائون تھانہ کے تحت موضع پکھور ونی تالاب میں انکی لاش ملی تھی ۔ اور انکے پاس کا سامان اور موبائل غائب تھا۔ بھیر و استھان تھانہ کے تحت مورخہ 16-02-21کو وقت تقربیا 8.30بجے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی ۔ جس کی شناخت پون کمار سنگھ ولد شوبھا کانت سنگھ ساکن کھریک ، تھانہ بھیلا ضلع مدھو بنی کی شکل میں کی گئی ہے۔ مورخہ 15-02-21کو سوتنترتا سینانی ٹرین سے اپنے گھر جانے کے دوران نا معلوم شخص کے ذریعہ قتل کر لاش کو چھپانے کے مقصد سے بھیرواستھان تھانہ حلقہ میں پھینک دیا گیا ۔ اس سلسلے میں بھیر و استھان تھانہ مقدمہ نمبر 16/21مورخہ 16-02-21دفعہ 302/201آئی پی سی درج کیا گیا ۔