لالو پرساد یادو کی رہائی کے لیے آزادی لیٹر مہم تیز

Taasir  Urdu  News  Network  |  Sitamadhi  (Bihar)   on  20-February-2021

سیتامڑھی: غریبوں کے مسیحا سپریمو لالو پرساد کی رہائی کے لیے ان کے بڑے صاحبزادے تیج پڑتاب کے ذریعے پورے بہار میں آزادی لیٹر مہم چلایا جارہا ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے راشٹریہ جنتادل اسٹوڈینٹ سیل سیتامڑھی کے نوجوان ضلع صدر شایان اختر نے ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں گھوم گھوم کر لوگوں سے ملاقات کر ان سے آزادی لیٹر لکھوارہے ہیں ۔اس دوران مسٹر شایان اختر پریہار سے راجد امیدوار محترمہ ریتو جیسوال,سیتامڑھی کے سابق ممبر اسمبلی سنیل کشواہا،سابق وزیر سُردیو رائے،راجد ضلع صدر محمد شفیق خان علاوہ ازیں رونی سید پور اسمبلی حلقہ کے سیکڑوں طلباء اور نوجوانوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام وخواص سے آزادی لیٹر لکھوانے میں ریکارڈ قائم کیے۔مسٹر شایان اختر نے کہا کہ یہ مہم سپریمو لالو پرساد یادو کی رہائی ملنے تک جاری رہے گا !