ماسٹر پلا ن تیار کر بتیا اور بگہا کی ہو گی تیز ترقی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Betiya  (Bihar)   on  08-February-2021

بتیا: شہری ترقیات اور محکمہ رہا ئش ، بہار کے ذریعہ بتیا اور بگہا کا ماسٹر پلا ن تیار کرچہار طرفہ ترقی کو تیز کیا جا ئیگا۔ اس کے تحت تعلیم ، اور صحت سہولیات کی فراہمی ،اسمارٹ ،غیر رسمی شعبوں کی ترقی ، سیاحتی مرکز ،تفریح وغیرہ سہولیات ، پارک ،اور کھیل کود کی جگہ کی ترقی کیا جا نا ہے ۔ساتھ ہی زائرین کیلئے مطلوبہ سہو لیات والے مذہبی شعبوں کی ترقی ، صنعتی پارکوں ، کار وباری کمپلکسوں ، مال اور ملٹی پر پس مقامات کی تعمیر بھی ہو گی ۔ وہیں روز گار پیدا کر نے کیلئے صنعت ، آئی ٹی پارک ،زراعت ۔ آدیواسی علاقوں یا معاشی طور پر پسماند ہ علاقوں کی ترقی وغیرہ ڈیولپمنٹ کے دیگر کام بھی ہوں گے۔ اسی تناظر میںآج 8-02-21 کو کلکٹر یٹ کانفرنس ہا ل میں بتیا اور بگہا کا ماسٹر پلا ن تیار کرنے کیلئے بتیا اور بگہا کے منصوبوں کےعلاقوں کی حد بندی کرنے کیلئے تفصیلی غور وخوض کیا گیا ہے۔