مہاراشٹر میں 8000 سے زیادہ کورونا کے نئے مریض

Taasir  Urdu  News  Network  |  Mumbai  (Maharashtra)   on  26-February-2021

ممبئی: ملک میں کورونا مریضوں کے ملنے کی رفتار مسلسل تیز ہورہی ہے۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں اب ریکارڈ معاملات ا?نے شروع ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹر میں جمعرات کو 8702 نئے معاملات سامنے ا?ئے۔ بدھ کو 126 دن بعد یہ پہلا موقع تھا جب 24 گھنٹے کے اندر آٹھ ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے تھے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار 577 نئے مریض ملے ہیں۔ اس دوران 120 مریضوں کی جان بھی گئی جبکہ 12 ہزار 179 مریض شفایاب ہو کر گھر لوٹے۔وزارت صحت کے مطابق اب ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 افراد شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار 986 مریضوں کا ابھی علاج چل رہا ہے۔ کورونا سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 825 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ہر دن ملنے والے مریضوں کے معاملہ میں ہندوستان ایک مرتبہ پھر سے دنیا کا چوتھا سب سے متاثر ملک ہوگیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے تک اس معاملہ میں ہندوستان ٹاپ 10 کی فہرست سے بی باہر تھا ، لیکن مریضوں کی رفتار بڑھتے ہی یہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں ہر دن 13 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے ، جہاں 70 ہزار سے زیادہ کیس ا?رہے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں 60 ہزار سے زیادہ مریض پائے جارہے ہیں۔ فرانس میں ابھی ہر دن 20 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزاضافہ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وائرس کے 654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور نو مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع جمعہ کو ہیلتھ افسران نے دی۔ تفصیلات کے مطابق خطہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ریا جہاں کورونا وائرس کے 275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔اس کے بعد ضلع جالنا میں 85 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع لاتورمیں 80 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ، ضلع پربھنی میں 41 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ، ضلع ہنگولی میں 24 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ،ضلع ناندیڑ میں 70 ، ضلع بیڈ میں 53 اور ضلع عثمان آباد میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔