میٹرک امتحان میں شریک ایک طالب علم کی اچانک موت

Taasir  Urdu  News  Network  |  Bihar Sharif  (Bihar)   on  20-February-2021

بہارشریف: آدرش ہائی اسکول میں اس وقت کہرام سا مچ گیا جب امتحان دینے آئے ایک طالب علم کی اچانک موت ہوگئی ۔ طالب علم کے اہل خانہ نے بتایاکہ قریب رات سے متاثر لڑکے کی طبیعت خراب تھی اور صبح جب اسے امتحان دینے کے لئے امتحان مرکز میں لایا گیا تو اسکی طبیعت اور زیادہ خراب ہو گئی۔ فی الحال کسی صورت میں اسے امتحان مرکز میں بھیجا گیا۔ اور امتحان کے دوران ہی اسکی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ اور وہ اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گرپڑا۔ جسکے بعد لوگوں کی مددسے اسے علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دے دیا ہے۔