وزیر اعظم کا مغربی بنگال میں جلسہ عام اورکئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Taasir  Urdu  News  Network  |  Kolkata  (West Bengal)   on  22-February-2021

کولکتہ : وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی سرگرمی کے درمیان آج شام مغربی بنگال پہنچ رہے ہیں۔ یہاں وہ ریلوے کے بہت سے منصوبے قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ اور منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ ہوگلی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اعظم میٹرو ریلوے کی توسیع کا افتتاح نوپاڑاسے دکنیشور تک کریں گے۔ وہ اس سیکشن میں پہلی میٹرو سروس کو جھنڈی دکھائیں گے ۔ مرکزی حکومت کے مالی تعاون سے 464 کروڑ روپئے کی لاگت سے کل 4.1 کلومیٹر طویل توسیعی کام کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس توسیع سے سڑکپر ٹریفک کم ہوگی اور شہری ٹریفک میں بہتری آئے گی۔اس سے لاکھوں سیاحوں اور عقیدت مندوں کا کالی گھاٹ اوردکنیشورمیں واقع دو مشہور کالی مندروں تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔اس کے علاوہ ، وزیر اعظم نریندر مودی جنوب مشرقی ریلوے کی 132 کلومیٹر طویل کھڑگ پور – آدتیہ پور لائن اور 30کلومیٹر طویلکلئی کنڈا جھارگرام کے درمیان تیسری لائن کا افتتاح کریں گے ، جس کی منظوری 1312 کروڑ روپئے کی لاگت سے دی گئی تھی۔اہم بات یہ ہے کہ کالا ک±نڈا اور جھارگرام لائن ہووڑہ ممبئی ٹرنک روٹ پر مسافروں اورمال بردار ٹرینوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔