ٹرک نے بائیک کو روندا، 3 کی موت 1 زخمی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Siwan  (Bihar)   on  24-February-2021

سیوان : ایک تیز رفتار ٹرک نے بائیک سوار تین لوگوں کو روند ڈالا۔ حادثہ میں تین کی موت اور ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی خاتون اپنے بھائی اور دو بچوں کے ساتھ بیمار والد سے ملنے جا رہی تھی۔ یہ حادثہ سرائے او پی کے چمرا منڈی کے پاس ہوئی ہے۔ مہلوک کی پہچان ایم ایم کالونی باشندہ نوشاد عالم کے دو بچے فریاد ، مسکان اور سالہ ریحان کے طور پر کی گئی ہے۔ نوشاد کی اہلیہ شبنم کی حالت نازک ہے۔