پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی کے خلاف این سی پی کا مظاہرہ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  25-February-2021

جمشید پور: این سی پی یوتھ مورچہ کے قومی ترجمان ڈاکٹر پون پانڈ ے کی قیادت میں ساکچی گول چکر پر گزشتہ تین دن پہلے برسا نگر کے ایک گارجین کے ذریعہ اسکول فیس نہیں بھرنے کی وجہ سے پریشان ہو کر خود کشی کرنے پر این سی پی پارٹی کے ذریعہ موم بتی جلا کر خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ خراج عقیدت تقریب کو خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر پون پاندے نے کہا کے جمشید پور کے پرائیوٹ اسکولوں کے ذریعہ کورونا دوڑ اور لاک ڈائون کی وجہ وقت پر فیس نہیں بھر پانے والے گارجین کے بچوں آن لائن کلاس اور آن لائن امتحان سے محروم کرنے کی دھمکی دے کر بار بار بے عزت کیا جا رہا ہے ۔ جس سے تین دن پہلے ایک گارجین نے پریشان ہو کر خود کشی کر لی ۔ پھر بھی جمشید پور کے پرائیوٹ اسکولوں کے رویے میں کوئی بدلائو نہیں آیا ۔ ابھی بھی ان کے ذریعہ فیس کے لے گارجین کو لگاتا فون کر کے پریشان کیا جا رہا ہے ۔ جب کہ اس معاملے کو لیکر پارٹی کی جانب سے ضلعی تعلیمی افسر اور ڈی سی سے گارجین کو فیس بھرنے کے لئے وقت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اگر پرائیوٹ اسکول تعلیمی شعبہ کی بات نہیں مانتے ہین تو ہمارے جھارکھنڈ سرکار کے وزیر اعلیٰ شری ہیمنت سورین جی کا یہ مطالبہ ہے کہ عالمی بیماری دور میں پوری دینا اقتصادی تنگی اور بیروز گاری سے تنگ ہے ۔ جس سے ہماری ریاست جھارکھنڈ بھی محفوظ نہیں ، ایسی حالت میں عام جنتا خاص کر گارجین کو راحت دینے کے لئے یا تو سرکار پرائیوٹ اسکولوں کےگارجین کو فیس جمع کرنےکے لئے کچھ دنو ں کا وقت اور دینے کے لئے ہدایت جاری یں ، یا پھر اس مصیبت کی گھری میں ویسے گارجین جو فی الحال اپنے بچوں کو فیس بھر نے کے لائک نہین ہے ، انہیں آگے موقع دیں ۔پروگرام میں جیتندرمشرا ، تیج پال سنگھ ، محمد رفیق،راجیو رنجن دوبے ، سکھ لال سندل ، سورج پر دھان ، راجیش چوہان ، منٹو پر ساد ، راجیو و جھا ، خوششی طور سے موجد تھے ۔