پولس نے قتل واردات کا کیا انکشاف، 3 گرفتار

Taasir  Urdu  News  Network  |  Begusarai  (Bihar)   on  24-February-2021

تیگھڑا؍ بیگوسرائے: تیگھڑا اور تیائے پولس کو ملی کامیابی نامعلوم لاش کی شناخت کے ساتھ قاتل گرفتار۔ معلوم ہو کہ 16 جنوری کو تیائے او پی کو اطلاع ملی کہ 55 سالہ نامعلوم ضعیف کی لاش رگھونندن پور واقع رام کمار چودھری کے مکئی کے کھیت میں پھیکی ہوئی ہے۔ پولس کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر دیکھا کہ مہلوک کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولس لاش کا پوسٹ مارٹم کراکر آخری رسومات ادا کئے۔ ڈی ایس پی اوم پرکاش نے تیگھڑا تھانہ انچارج ہیمانشو کمار سنگھ، تیائے او پی انچارج مینش کمار آنند، سب انسپکٹر سنجئے کمار اور تیائے پولس کی ٹیم بنا کر اس کی جانچ شروع کر دی۔ 20 فروری کو ایک جرائم پیشہ کا موبائل نمبر جانچ کے دوران تین آدمی کو پٹنہ سے گرفتار کر لایا گیا۔ رندھیر کمار سے پوچھ تاچھ سے پتا چلا کہ مہلوک کی پہچان وجئے کمار سنہا ولد انجہانی برہمدیو پرساد ساکن برنداون تھانہ سرمیرا ضلع نالندہ کے طور پر کی گئی۔ جن کا ایک مکان اہلیہ نرملا دیوی کے نام سے آنند پوری پٹنہ میں ہے۔ اس مکان میں دو مشکوک شخص کرایا پر رہتے تھے مہلوک اس مکان کا کیئرٹریکر تھا۔ ہر ایک ماہ وہ کرایا وصولی کرتا تھا۔ پوچھ تاچھ میں جرائم پیشوں نے قتل کی بات قبول کی ہے اور کہا کہ مکان ہڑپنے کے مقصد سے کرایا وصول کرنے کے دوران 15 جنوری کو ان کا قتل کر دیا۔ پولس نے اس واردات میں رندھیر کمار مشرا دنیال پور مشرا ٹولی، رونق کمار بجل پورا دونوں تیگھڑا تھانہ اور چندر بھوشن سنگھ رام پور دیارا منیر پٹنہ کو گرفتار کیا ساتھ میں ایک دیسی پسٹل، چار موبائل اور اسکارپیو ضبط کر جیل بھیج دیا ہے۔ قتل واردات کے انکشاف سے لوگوں کو پولس پر اعتماد قائم ہوا ہے۔