پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوںکو لیکر مایاکا بی جے پی پر نشانہ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Lucknow  (Uttar Pradesh)   on  23-February-2021

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی صدر اوراتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے آج ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی اور ریاستی سرکاروں پرنشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی سے متاثرہ لوگوں پر ظلم و ستم کرنا مکمل طور پر ناانصافی ہے۔مایاوتی نے ٹویٹ کرکہا کہ ملک میںپٹرول، ڈیزل او رسوئی گیس جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرکے کوروناوبا ، بے روزگاری اور مہنگائی سے متاثر ہ لوگوں کو ستایا جانا سراسر غلط اور ناانصافی ہے۔