چمکی و جاپانی بخار کو روکنے کے لئے ڈی ایم نے کی نشست

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)   on  23-February-2021

سمستی پور: ضلع کلکٹر ششانک شوبھنکر کی صدارت میں محکمہ صحت کا جائزہ نشست منعقد ہوا۔نشست میں ضلع کلکٹر کے ذریعہ ایکیوٹ انفلائٹس سنڈروم(اے ای ایس) جسے چمکی بخار بھی کہا جاتا ہے و جاپانی انسفلائٹس (جے ای) کے مطابق ضروری دوائیاں اور آلات کی مہیا سبھی پرائمری ہیلتھ سنٹر پر یقینی بنانے کا حکم سول سرجن اور پی ایچ سی انچارج کو دیا گیا۔ساتھ ہی ضلع کلکٹر نے ان دوائیوں اور آلات کو ضرورت کے مطابق فروری مہینے کے آخر تک خرید لینے یا ضلع سے منگوا لینے کا بھی حکم دیا۔ضلع کلکٹر نے اے ای ایس اور جے ای سے نپٹنے کے لئے بلاک سطح پر ایک بیڈ محفوظ رکھنے اور ہیلتھ افسر و اے این ایم کا روسٹر بنانے کی ہدایت دی جو چوبیس گھنٹہ متحرک رہیگا۔انہوں نے اسکو لیکر ضلع سطح پر ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے ضلع و بلاک سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ اے ای ایس و جے ای کے مریض کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے مائیکنگ کرانے کی بات کہی۔نشست میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ تعلقات عامہ افسر ریشبھ راج موجود تھے۔