چوری کی کار کے ساتھ دو نوجوان گرفتار

Taasir  Urdu  News  Network  |  Darbhanga  (Bihar)   on  23-February-2021

سنگھوارہ دربھنگہ:  سمری پولیس نے اتوار کی رات گشتیی کے دوران صوبھن ایکمی بائی پاس کے نزدیک سے چوری کی کار میں سوار دو نوجوان کو گرفتار کیا ہے گرفتار نوجوان کی شناخت کلیان پور تھانہ حلقہ کے سیریا رہائشی رام کمار شرما کے لڑکے کلدیپ کمار سرما و کمتول تھانہ حلقہ کے برائیول رہائشی کیشوری شرما کے لڑکے لال بابو شرما کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق داروغہ بھرت رائے پولیس دستہ کے ساتھ سوبھن ایکمی بائی پاس پر اتوار کی رات 2:30 بجے پیٹرولنگ کر رہے تھے اسی درمیان نوجوان سوبھن چوک پر کار کھڑی کر کار کے اندر بیٹھے تھے داروغہ بھرت سنگھ کو شک ہوا کے رات میں دو بجے کس کی کار کھڑی ہے جب داروغہ کار کے پاس گئے تو دیکھا کہ دو نوجوان کار میں سوار ہے جب انہوں نے کار کے کاغذات پیش کرنے کو نوجوان کو کہا تو گاڑی کے کاغذات نہیں تھے پھر داروغہ بھرت سنگھ نے دونوں نوجوان کو حراست میں لیا اور کار کو ضبط کر تھانہ لے گئے۔