ڈپریشن سے باہرنکلنے میںسچن کا مشورہ کام آیا:وراٹ کوہلی

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  20-February-2021

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے حال ہی میں اس حقیقت پر خاموشی توڑ دی تھی کہ 2014 کے دورہ انگلینڈ کے دوران وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔ اب انہوں نے اس مشکل دور سے نکلنے کا سہرا ہندوستان کے سابق عظیم بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکرکو دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تندولکرسے ذہنی صحت کے موضوع پر گفتگو نے انہیں ایک نئی سمت دی۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بائیو سیکورمیں رہنا پڑا ، لہٰذا کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بحث و مباحثہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ وراٹ کوہلی کا ماننا ہے کہ ٹیم کے ساتھ میٹل ہیلتھ ایکسپرٹ کاہونا ضروری ہے۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ میں نے اس بارے میں سچن سے بات کی تھی۔ اس دن انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ ، ہمیں منفی جذبات سے لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کواس قسم کے احساسات کو نظرانداز کرنا سیکھنا ہوگا۔ اگر آپ ان منفی جذبات سے لڑنے کی کوشش کرتے ہیں یا ان کے بارے میں مزید سوچتے ہیں تو یہ اور مضبوط ہوجاتا ہے۔ اس کا مشورہ میرے لئے بہت مفید آیا اور اس سے کامیابی حاصل کرنے میں بھی مدد ہوئی۔