ڈی ایم و ایس پی نے لیا ٹیکہ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Madhubani (Bihar)   on  08-February-2021

مدھو بنی :  کووڈ -19 انفیکشن کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ضلع میں جو رو شور سے ویکسی نیشن مہم چلائی جا رہی ہے ۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کوشاں ہیں ۔ ضلع میں 5 فرور ی تک صحت ملازمین کو ٹیکہ دیا گیا ہے ۔ اس کے لئے 22 مراکز بنائے گئے تھے جسمیں لگ بھگ 13 ہزار ملازمین کو ٹکہ دیا جا چکا ہے۔ سنیچر کو فرنٹ لائن ور کر کا ویکسی نیشن مہم چلائی گئی ۔ ٹیکہ کاری کی شروعات ضلع مجسٹریٹ امیت کمار اور پولس سپرنٹنڈنٹ ستیہ پر کاش نے ٹیکہ لگا کر کیا ۔ٹیکہ لگنے کے بعد آدھے گھنٹے تک ڈی ایم و ایس پی آبزر ویشن روم میں بیٹھے ۔ اسکے بعد سول سرجن ڈاکٹر سنیل کمار جھا نے ٹیکہ کاری کا سرٹیفکٹ دیا ۔ضلع میں فرنٹ لائن ورکر س کے ٹیکہ کاری کیلئے تین مراکز بنائے گئے ہیں ۔ جس میں صدر اسپتال مدھو بنی میں ایس ایس بی کیمپ راج نگر ، ایس ایس بی کیمپ جے نگر میں ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔ ٹیکہ دینے کے بعد ڈی ایم نے کہا ویکسین پوری طرح محفوظ ہے اس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہے۔