کثیر تعداد میں شراب برآمد

Taasir  Urdu  News  Network  |  Bihar Sharif (Bihar)   on  15-February-2021

بہارشریف: نالندہ پولس کو بڑی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب پولس نے سلائو تھانہ حلقہ کے سینک اسکول کے نزدیک دو پیکپ وین میں چھپا کر لائی جارہی غیر ملکی شراب کو برآمد کیا۔ واضح ہوکہ پولس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بڑے پیمانے پر اس علاقہ میں شراب لائی جارہی ہے۔ جس کے بعد پولس نے دو پیکپ وین کو پکڑ لیا۔ جس میں 9852؍بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ہے۔ جسکی قیمت لاکھوں روپئے بتائی جارہی ہے۔ ادھر پولس کی بھنک لگتے ہی شراب مافیہ موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔