کرورنا دور میں آف لائن امتحان لینا نا معقول : سدھیر کمار پپو

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  24-February-2021

جمشید پور: کرورنا نے پھر سے لوگوں کی فکر بڑھا دی ہے ۔ ریاستی سرکار نے یکم مارچ سے اسکول کھولنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ دوسری جانب کچھ اسکوم انتظامیہ آف لائن امتحان لینے کی ضد کر رہے ہیں ۔ ان کے خلاف ڈپٹی کمشنر سے مل کر عرضداشت سوپی جائے گی ۔سدھیر کمار ایڈووکیٹ نے ایک بیان جاری کر کے ان باتوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کے کرورنا مریضوں کی تعداد پھر سے شہر میں بڑھنے لگی ہے ۔ کورونا دور میں گزشتہ دس مہینوں سے آن لائن امتحانات چل رہے تھے ۔ اب اسکول کھولینے کا اعلان ریاستی سرکار نے یکم مارچ سے کر دیا ہے ، ویسے ہی اسکولوں میں پڑھائی نہیں ہوئی ہے ۔ کیوں کہ کورونا کے ڈر سے اسکول بند کرنے کی ہدایت ریاستی سرکار نے دی تھی ۔ان کا مطالبہ ہے کہ اسکول انتظامیہ جس طرح آن لائن کلاس چلائی ہے ۔ اسی طرح آن لائن امتحان بھی لے ۔ طلبا کو امتحان کے نام پر بھیڑ اکھٹا کرنا ، خطرے سے کھالی نہین اس لئے آف لائن امےحان لینے نا معقول ہے ۔ یہ اسکول انتظانیہ کی من مانی کہی جائے گی ۔ انہوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور آف لائن امتحان کی بات کرنے والے اسکول انتظامیہ پر کاروائی کرئیں ۔ اگر اسکولی بچوں سے کورونا فیلے گی تو ، ضلعی انتظامیہ کو سنبھا نا مشکل ہو جائے گا ۔ اس لئے اسکولوں میں آف لاین امتحان نہیں ہو نا چایئے ، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو پہل کرنے کی ضرورت ہے ۔