گلاب باغ فیس 2 میں ٹرانسفرمر متنازعہ بنا

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  27-February-2021

جمشید پور: گلاب با غ فیس ۔2 میں جو ٹرانسفرمر وزیر صحت بننا گپتا کی ہداہت کے مطابق مغربی اسمبلی حلقہ کے نمائندے مولانا انصار خان کی قیادت میں لگا یا جا رہا تھا اس کام کو بند کرا دیا گیا کیونکہ جہاں ٹرانسفرمر لگ رہا تھا پیچھے کھالی پلاٹ تھا ۔ پلاٹ مالک شہناواز نے کہا یہاں ٹرانسفرمر لگنے سے میرے مکان کا روڈ بند ہو جائے گا ۔ مالک نے ایس ڈی او کو درخواست دے کر رکوا دیا ۔ بستی باشندوں نے فون کر کے انصار خان کو بلایا انصار خان نے فون کر کے ایس ڈی او اور کھالی پڑے پلاٹ کے مالک کو بلایا ۔ ایس ڈی او نے ٹرانسفرما لگانے والے ٹھیکےدار کو بھیجا انصار خان نے پلاٹ مالک شاہ نواز سے کہا کہ اتنے دن سے کام چل رہا ہے اس سے پہلے میڈیا اور اخبار میں بھی چھپا تھا اس وقت آپ کہاں تھے؟ اور آپ کے پیپر میں یہاں روڈ نہیں ہے اس نے جواب دیا پہلے روڈ نہیں تھا اب روڈ بن گیا ہے مولانا انصار خان اور بستی واسیوں نے مل کر کسی اور مکان مالک سے ٹرانسفرما لگانے کے لیے بات کیا ۔ اس مکان مالک نے اپنے مکان کے سایڈ میں ٹرانسفرمر لگانے کی اجازت دے دی ۔ بستی باشندوں اور ٹھیکے دار کے درمیان یہ فیصلہ ہو ا کے یہاں سے دوسر ی جگہ پر ٹرانسفرما لگایا جائے گا ۔جو ٹھیکے دار کا خرچہ ہوا ہے بستی باشندے آپس میں چندہ کر کے ٹھیکے دار کو دیں گے ۔ اور آج سے ٹرانسفرمر کا کام شروع ہو گیا ہے ۔