گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پریشان

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  25-February-2021

نئی دہلی: گیس سیلنڈر اور تیل کی قیمتوں کی میں عام آدمی پریشان حال ہے آج تیل کمپنیوںنے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کیا ہے ، جس کے بعد بغیر سبسڈی والے 14.2 کلوگرام کے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 769 روپے سے بڑھ کر 794 روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتیں 25 فروری 2021 سے لاگو ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ اس مہینے میں گیس سلینڈر کی قیمتوں میں یہ تیسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ بغیر سبسڈی والے سلینڈر کے دام میںآج 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فروری ماہ میں تین مرتبہ گیس سلینڈر کے دام بڑھ گئے ہیں۔ سرکار نے چار فروری کو ایل پی جی کے دام میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد 15 فروری کو ایک مرتبہ سلینڈر کے دام میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب یہ تیسری مرتبہ پھر سے 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین مہینے میں گیس سلینڈر 200 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ یکم دسمبر کو سلینڈر کی قیمت 594 روپے سے بڑھ کر 644 روپے کردی گئی تھی۔ یکم جنوری کو پھر سے 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد 644 والا سلینڈر 694 روپے کا ہوگیا۔ اس کے بعد چار فروری کو کئے گئے اضافہ کے بعد گیس سلینڈر کی قیمت 694 روپے سے بڑھ کر 719 روپے ہوگئی۔ 15 فروری کو 719 روپے سے بڑھ اس کی قیمت 769 روپے ہوگئی اور اب اس کی قیمت 794 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ویسے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی کی قیمت میں تبدیلی ہوتی ہے ، مگر اس مرتبہ یکم فروری کو صرف کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 190 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم مہینے کے درمیان میں بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔