پولیس ہفتہ پر کرکٹ میچ کا انعقاد

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)   on  26-February-2021

سمستی پور: پولیس ہفتہ کے موقع پر پولیس الیون اور میڈیا الیون کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔میچ میں پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے پولیس الیون کی ٹیم نے مقررہ16 اوور میں 232 رن بناکر میڈیا الیون کے سامنے233 رن کا ہدف رکھا۔جواب میں میڈیا الیون کی پوری ٹیم 100 رن پر سمٹ گئی۔میچ میں میجر سرجنٹ اودئے کمار سنگھ،ٹاؤن تھانہ صدر آرون کمار رائے،پرمانند لال کرن،سنیل کمار سنگھ،اصغر امام،نین کمار،سومن کمار،سراج خان،مکیش یادو جبکہ میڈیا کی طرف سے کملیش جھا،مکیش کمار،سنجیو نئے پورج،فیروز عالم،منٹو کمار،پدماکر سنگھ لالا،پرشتم کمار،سنجیو ترون ،قیصر خان اور سوبھت کمار سنگھ شامل تھے۔