جمشید پور میں گینگ وار، روی داس کی دہشت گردی پر اٹھے سوال

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  27-February-2021

جمشید پور: شہر آہن جمشید پور میںجرائم پیشوں کا گراف بڑھتا جا رہا ہے ۔ دن دہاڑے بے لگام جرائم پیشہ ،چھنتائی ، لوٹ اور گولی چلانے جیسے واردارت کو انجام دے رہے ہیں ، جس سے مقامی پولس کی کار کردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں کیوں کہ پولس صرف ماسک اور ہیلمنٹ چیکنگ کے نام پر عوام سے موٹی رقم وصول رہے ہیں ، تو دوسری جانب جرائم پیشہ پولس کی لاپرواہی سے فائدہ اٹھتے ہوئے واردات میں ملوث ہو گئے ہیں ، یعنی دونوں طر ف سے عوام لوٹ رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ سناری تھانہ علاقہ کے ہے جہا ں دوپہر کاگل نگر مین واقع بلڈر فنی بھوشن مہتو کے گھر کے سامنے بولورو سوار جرائم پیشوں نے بائک سے جا رہے ، ہسٹری شیٹر جرائم پیشہ سونو عرف سیال پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جان بچانے کو سونو بلڈر کے گھر کے اندر گیٹ سے گھس گیا ۔ اس دوران جرائم پیشوں نے پیچھا کرتے ہوئے بلڈر کے گھر پر بھی فائرنگ شروع کر دی ، گھر میں گھسے جرائم پیشوں نے سونو کو گولی ماری جو اس کی پیٹھ میں لگی ۔ لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر جرائم پیشہ بھاگ نکلے ، زخمی حالت میں ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا ۔ حلاقہ اس فائرنگ کی واردا ت سے بلدر کا لینا دینا نہیں ہے ، ادھر واردات کی اطلاع ملتے ہی سناری تھانہ پولس موقع پر پہنچی ،اور معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔