24 گھنٹوں کے دوران 14ہزار،199 نئے کورونامریض

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  22-February-2021

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 14 ہزار 993 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ،10لاکھ،05ہزار،850 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،56ہزار،385 تک جا پہنچی ہے۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1لاکھ،50ہزار،055 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ اب تک کورونا سے 1کروڑ،06لاکھ،99ہزار،410 مریض صحت یاب ہوئے ہیںاور ملک میں صحت یابی کی شرح 97.21 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 06 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 21 فروری کو 06لاکھ،20ہزار،216 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک کل 21کروڑ،15لاکھ،51ہزار،746 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ اب تک کل 1کروڑ،11لاکھ،16ہزار،854 افراد کو کوروناویکسین لگائے جاچکے ہیں۔