31مارچ تک دھان کی خریداری کی جائے :سی پی آئی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna  (Bihar)   on  22-February-2021

پٹنہ : سی پی آئی کے ریاستی پولت بیورو نے ریاستی حکومت کی کم از کم حمایتی قیمت پر دھان خرید کی گارنٹی معاملے میں ناکامی اور خرید کے عمل کو 21فروری کو ختم کرنے کے فیصلےپر شدید رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے 31مارچ تک دھان خریداری کا مطالبہ کیا ہے ۔ ریاستی سکریٹری رام نریش پانڈے نے ضلعوں سے ملی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارول جیسے ضلع میں 21مارچ تک صرف 48فیصد دھان کی خریداری ہوپائی ۔ ایسی صورتحال دیگر ضلعوں کی بھی ہے جو تشویش ناک ہے ۔ پیکسوں کے ذریعہ دھان خرید میں گڑبڑی کا معاملہ بھی سامنےآرہا ہے۔ دھنروا میں مشتعل کسانوں نے اس کے حتجاج میں سڑک جام کیا ہے ۔