53 لیٹر شراب کے ساتھ 4 کاروباری گرفتار

Taasir  Urdu  News  Network  |  Bhagalpur (Bihar)   on  18-February-2021

بھاگل پور: پولس سپرنٹنڈنٹ نتاشا گڑیا کی ہدایت کے مطابق ضلع میں مکمل شراب بندی کو نافذ کروانے اور شراب کاروباری کے خلاف سخت نظم و نسق بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایس پی کو اطلاع ملی کہ لودی پور تھانہ کے تحت چودھریڈی میں شراب کی ایک کھیپ آنے والی ہے۔ شراب کاروباری کی گرفتاری کے لئے تھانہ انچارج لودی پور کو ہدایت دی گئی ۔ اس کے بعد دیگر پولس اہلکاروں کے ساتھ گاڑی کی تلاشی لینے کے طوران دو ٹمپو سے غیر ملکی شراب ضبط کیا گیا۔ کل ملا کر 53 لیٹر شراب ضبط کیا گیا۔ گرفتار کاروباری میں انکت کمار شرما، سنیل شرما، رنجن کمار سنہا، سنجئے کمار سنہا وغیرہ کو ایک دیسی کٹا، دو زندہ کاطوس اور دو موبائل کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔