تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک
راشد ایاز
جمشید پور 13 مارچ (شاکرعظیم آبادی ) جھارکھنڈکے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے جھارکھنڈ اسمبلی میں اقلیتیوں کے مسائل پر جے ایم ایم کے مرکزی لیڈر بابر خاں ، شیخ بدرالدین نے ملاقات کی ،اور اقلیتوں کے مسائل سے آگاہ کرایا ،اور جلد اس کا حل کرنے کی اپیل کی ،جس میں خاص طور سے مذہبی اماموں کو تنخواہ دینے اور اردو آساتذہ کی بحالی کا عمل کو آسان کرنا ، اقلیتی کمیشن ، وقف بورڈ مدرسہ بورڈ،اردو اکیڈمی ، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ،اردو کتاب کی اشاعت شروع کرنے کا مطالبہ کو لیکر مکتوب دی گئی۔ اس پر وزیر اعلیٰ شری ہیمنت سورین نے کہا کے جھارکھنڈ میں جنتا کی سرکار ہے ، اور جنتا کےمفاد میں جو بھی کام ہوگا ،سرکار اس کو پورا کرے گی، اس موقع پر رکن اسمبلی عرفان انصاری ، رکن اسمبلی راجیش ، محمد امتیاز ، سید شکیل امجد ، محمد مستقیم، اروند سنگھ ،موجود تھے ۔
تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک
راشد ایاز