ریاست

اننو قتل واردات کے تعلق سے پولس نے راہل کے والد سے کی پوچھ تاچھ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Baliya  (Bihar)   on  01-March-2021

بلیا؍بیگوسرائے: ڈنڈاری تھانہ حلقہ کے راجو پور گاؤں وارڈ نمبر 1 میں بیس سالہ طالبہ اننو قتل واردات کے ملزم راہل کمار ولد منوج کمار چودھری سے ریمانڈ کو لے کر ڈنڈاری تھانہ پر راہل کے والد سے بلیا اے ایس پی کمار ویر دھرندر نے اس حادثہ کے متعلق مختلف پہلوؤں پر پوچھ تاچھ کیا۔ معلوم ہو کہ 8 فروری کو بھوشن مہتو کی 20 سالہ لڑکی انو کماری کو گھر سے باہر رفع حاجت کے لئے جانے کے دوران ملزمین نے اسے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ذرائے کے مطابق قتل کی وجہ عشق و محبت بتایا گیا تھا جس میں راہل کو عاشق بتایا گیا۔ لواحقین کے مطابق 21 فروری کو اننو کی شادی ہونے والی تھی لیکن شادی سے قبل ہی اس کی ارتھی اٹھی۔ پولس اس معاملے میں راہل کے والد سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper