ملک بھر سے

ایل پی جی گیس سیلنڈر کی میں پھر اضافہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  01-March-2021

نئی دہلی: بڑھتی مہنگائی کے درمیان عام آدمی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں آج پھر سے 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ ایک ہفتہ کے اندر گیس سلینڈر کی قیمت میں یہ دوسری مرتبہ اضافہ ہے۔ اس سے پہلے 25 فروری کو سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب 14.2 کلو گرام والے بغیر سبسڈی ایل پی جی گیس سلینڈر کیلئے آپ کو مزید 25 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ یہ قیمت آج سے لاگو ہوگی۔ اسی کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ کے بعد دہلی میں گھریلو گیس کے دام 794 سے بڑھ کر 819 روپے ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں ممبئی میں گیس سلینڈر کی قیمت 819 روپے ، کولکاتہ میں 845 روپے 50 پیسے اور چنئی میں 835 روپے ہوگئی ہے۔ دریں اثناء 19 کلو گرام کے کمرشیل گیس سلینڈر کے دام میں 90 روپے 50 پیسے کا اچھال آیا ہے۔واضح رہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمت گزشتہ دو ماہ سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جنوری میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ حالانکہ دسمبر میں 50 روپے کرکے دو مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا۔ وہیں فروری میں تین الگ الگ مواقع پر قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ فروری میں کل اضافہ 100 روپے کا رہا۔ دسمبر سے اب تک ایل پی جی سلینڈر کی قیمت پر نظر ڈالیں تو اس میں تقریباً 200 تک کا اضافہ ہوا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper