Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 03-March-2021
جمشید پور: ایک نام جس نے پوری دنیا میں اپنی پہنچان بنائی ہے ۔ وہ ہے ، جمشید جی نو شیرواں ٹاٹا جس کے نام پر 1907 میں ٹاٹا اسٹیل کا قیام عمل میں آیا ۔ہر سال 3مارچ کو ان کی سال گرہ کافی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے ۔ لیکن اس سال عالمی بیماری کو دیکھتے ہوئے ، بڑے پیمانے پر تو نہیں ، مگر بہار جھارکھنڈ اور اڑسہ کے لوگوں کے درمیان اپنی پہنچان بنا چکے جوبلی پارک کو لائٹ سے سجایاگیا ہے ۔ آج ٹاٹا سنس کے چیر مین رتن ٹاٹا نے جمشید جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ، بٹن دبا کر روشنی کا افتتاح کیا ۔ بٹن دباتے ہی جوبلی پارک جگ مگ ہو اٹھا ۔ حالانکہ اس دفعہ کوویڈ کو دیکھتے ہوئے عام لوگوں کے لئے جوبلی پارک گھومنے کی اجازت نہیں ہے ۔ یوم بانی کے دن پاک کا گیٹ بند رہے گا ۔