Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

جھارکھنڈ

سر زمین جھلپو ضلع کوڈرما میں اک روزہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک
راشد ایاز

کوڈرما: 25 مارچ بعد نماز مغرب متصلاجمعیت علماء کوڈرما کے زیر اہتمام جامع مسجد جھلپو میں اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد ھوا، سب سے پہلے جمعیت علماء ھند کی روایات کے مطابق جمعیۃ علماء ھند کی پرچم کشای کی گئ اور ترانۂ جمعیۃ قاری ضیاءاللہ مدرس مدرسہ ارشدالعلوم اور انکے رفقاء نے پیش کیا۔اجلاس کی صدارت جناب مولانا محمد قمرالدین صاحب مظاہری صدر جمعیت علماء کوڈرما وامام وخطیب بارہ ٹولہ کوڈرما نے کی جبکہ تلاوت کلام اللہ سے جناب قاری توصیف صاحب نےاجلاس کا آغاز کیا اور مہمان شاعر جناب ممتاز عاطف کوثر کلام نےنعت نبی سنائ، ،تمہیدی خطاب جامعہ رشیدالعلوم چترا کے استاذ حدیث جناب حضرت مفتی شعیب عالم صاحب قاسمی نےاجلاس کی غرض و غایت کو تفصیل سے بیان فرمایا جبکہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے رکن عاملہ جناب ڈاکٹر نظام صاحب قاسمی نے جمعیت کی خدمات پر روشنی ڈالی اور جھارکھنڈ میں جمعیۃ علماء ھند کی تحریک کو مظبوط کرنے کے سلسلے میں صوبہ کے جنرل سیکرٹری جناب مفتی محمد شہاب الدین قاسمی کی پیہم خدمات کا تذکرہ کیا، اجلاس کے مہمان خصوصی مفکر ملت خادم قرآن جناب مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ھند کی آزادی اور آزادی کے بعد کی خدمات کا تاریخ کی روشنی میں تفصیل سے بیان فرمایا ، نیز جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ھند کی ملک و ملت کے لئے حالیہ خدمات سے سامعین کو روشناس کرایا ، انہوں نے مزید کہا کہ آج ھندوستان میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو جو حقوق ملے ھیں وہ سب جمعیۃ علماء ھند کی اور اس کے اکابر کی قربانیوں کی وجہ سے ھے ،یہی وجہ ھے کہ آج ھم الیکش لڑ رہے ہیں اوراپنے فیصلہ کیلے کورٹ جاتے ہیں یہ سب جمعیت علماء ھند کی جدو جہد کا نتیجہ ھے ،مفتی صاحب نے اصلاح معاشرہ کے تعلق سے مسلمانوں سے اپیل کی کہ معاشرے میں والدین کے حقوق کی ادائیگی کے لئے نوجوان آگے بڑھیں ، فضول خرچی سے بچیں ، شراب خوری سے بچیں اور آخر میں جمعیۃ علماء ھند کو مظبوط کرنے کے سلسلے میں مسلمانوں سے اپیل کہ ممبر سازی میں ھر بالغ مردوعورت حصہ لیں۔ دوسرے مہمان خطیب ھند حضرت مولانا اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء گریڈیہ نے بھی اپنی خطاب میں جمعت کی خدمات کو پیش کیا اور اکابر کےایک ایک قربانی سے لوگوں کو با خبر کیا مولانانے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوے کہاکہ ہم شیخ الہند مولانا محمودالحسن دیوبندی رح کے روحانی فرزند ہیں لہذا انکے مشن اور تحریک کو آگے بڑھانااور ضلعی جمعیتوں کو مضبوط کرنے کی بھرپور جدوجہد کرینگے وہیں ترجمان جھاکھنڈ ممتازعاطف نےجمعیت پر ایک شاندار نظم پیش کیا اجلاس میں ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی خاص کر جناب حناب مولانا افضل قاسمی سرپرست جمعیت علماء کوڈرما جناب مولانا عزیر قاسمی امام وخطیب جھلپو مولانا محمد نثار صاحب حسن آباد جناب مفتی نسیم الدین صاحب قاضی شریعت کوڈرما جناب مولانا الیاس مظاہری مہتمم جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا ونائب صدر جمعیت علماء گریڈیہ قاری توحید صاحب حسن آباد قاری شفیق صاحب امام امباکولہ مولانا اصدق صاحب امام جامع مسجد چھتربر حافظ مقصود عالم ڈاریکٹر اقراء پبلک اسکول و خازن جمعیت علماء کوڈرما ضلع کوڈرما کے فعال و متحرک جناب حافظ حفیظ اللہ صاحب ڈاریکٹر مولانا آزاد اکیدمی جھلپو جناب قاری کبیرالدین صاحب فرقانی جھلپو صدر مقصود عالم سکریٹری محمودعالم علاوہ علاقہ کے معزز علماء آئمہ و وانشوران قوم وملت نے شرکت کیا اس اجلاس میں نظامت کےفرآئض مفتی منیرالدین قاسمی نے انجام دیا جبکے جمعیت کوڈرما کے جنرل ل سکریٹری مولانا محبوب عالم قاری منصور عالم کھوری مہوا حافظ عابد حسین اور ضلع کوڈرما کے صدر اعلی جنا ب مولانا قمرالدین نے آے ہوے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ جھلپو و قرب وجوار انجمن کے صدر سکریٹری عہددارن ونوجوان جنہوں نے اجلاس کو کامیاب کرنے کیلے رات دن ایک کیا ان سبھوں کا شکریہ ادا کیا۔

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک
راشد ایاز

About the author

Taasir Newspaper