Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 02-March-2021
جمشید پور: روز نامہ قومی تنظیم سے جمشید پور میں اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے آرزو بخش جنہو ں نے جمشید پور میں جی سلام اور منصف ٹی وی رانچی کے رپورٹر رہ چکے ہیں اور فی الحال وہ بہار مین اے پی این نیوز سے جڑے ہیں ، گزشتہ شب نالندہ میں جان لیوا حملہ ہوا ، جس میں آرزو بخش کو سخت چوٹے آئیں ہیں ، آرزو فی الوقت اک پرائیوٹ نرسنگ ہوم کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ، واضح رہے کہ ان کے آبائی ضلع نالندہ میں جرائم پیشوں نے حملہ کیا تھا ۔ ایک اپنے پریس اعلانیہ میں ایم آئی ایم لیڈر ریاض شریف نے کہا کے بہار سرکار کے لئے بیحد شرمناک واردات ہے ، صحافیوں پر اس طرح کے جان لیوا حملہ سے سی ایم شبیہ خراب ہوتی ہے ۔ جھارکھنڈ اردو ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سینیر صحافی جناب شاکر عظیم آبادی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے لیڈر روح الجمیل ، سلیم غوثی ، وغیرہ نے اس واردات پر سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے صحافیوں پر جو حملے ہو رہے ہیں ، دراصل یہ جمہوریت پر حملہ کے مترادف ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ان صحافیوں نے آرزو بخش کے لواحقیں کو صبر و تحمل کی تلقین کی ، اور دعا کی کے وہ بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دینگے۔