ملک بھر سے

مہاراشٹرا میں کورونا کے8,293نئے معاملے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Mumbai  (Maharashtra)   on  01-March-2021

ممبئی: مہاراشٹر میں اتوار کو بھی کووڈ19کے8,000سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے۔جبکہ 62 مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ اب تک ریاست میں52,154افراد اس انفیکشن سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔محکمۂ صحت نے یہ معلومات دی ہے۔محکمہ کے مطابق ریاست میں انفیکشن کے8,293 مریض سامنے آئے ہیں۔یہ مسلسل پانچواںدن ہے جب ریاست میں8000 سے زائد نئے معاملے سامنے آئے۔محکمہ کے مطابق ایک دن میں3,753 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی اور اب تک20,24,704 مریض انفیکشن سے مکت ہوچکے ہیں ۔ ریاست میں اب زیر علاج مریضوں کی تعداد77,008ہے۔ ریاست بھر میں اب تک کورونا وائرس انفیکشن کیلئے1,62,84,612نمونوں کی تحقیقات کی گئی ہے۔جن میں84,794کی جانچ کی گئی ہے۔محکمہ کے مطابق ریاست میں مریضوںکے صحت یاب ہونے کی شرح 93.95 فیصد اور انفیکشن کی شرح2.42 فیصدہے۔ممبئی میں 1,061پونے میں 790،امراوتی میں632 اور ناگپور میں 796 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے سے جب ان کے ذریعہ لوگوں کو گزشتہ ہفتے دیئے گئے کووڈ 19 پر عمل کرنے یا لاک ڈائون کے لئے تیار رہنے کے الٹی میٹم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاہم خواہشمند تونہیں ہیں لیکن اگر ایسی کوئی بات ہے تو مجبور ہوکر ایسا کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper